آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کی ہار کا لیا بدلہ، بنگلہ دیش کو اننگ اور 51 رن سے دی شکست، مشیل اسٹارک رہے جیت کے ہیرو

Wait 5 sec.

آسٹریلیا نے ڈارون میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ملی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔ ساؤتھ میکے میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ہی دن اننگ اور 51 رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن (اتوار) کے کھیل کا آغاز آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 165 رنز سے کیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگ 210 رن پر سمٹ گئی۔ کیمرون گرین نے 67، اسٹیو اسمتھ نے 42 اور ناتھن لیون نے 32 رن بنائے۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش پر 146 رنز کی برتری حاصل کی۔ڈارون ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخی، میزبان آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست، حسن محمود رہے میچ کے ہیروپہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی بنگلہ دیش آسٹریلیا کی تیز گیند بازی کا سامنا نہیں کر سکا اور 38.3 اوور میں 95 رن پر سمٹ گیا۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگ دوسرے دن کے تیسرے سیشن کی تیسری گیند پر ختم ہوئی۔ بنگلہ دیش کے لیے کپتان نجم الحسن شانتو نے سب سے زیادہ 31 رن بنائے۔ مشفق الرحیم 29 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا کے لیے مشیل اسٹارک نے 4، جبکہ پیٹ کمنز اور ناتھن لیون نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش مسلسل دوسری اننگ میں بھی 100 رن کا ہندسہ عبور نہیں کر سکا اور اسی مایوس کن بلے بازی کے باعث ٹیم کو دوسرے دن کے تیسرے سیشن کے پہلے ہی اوور میں اننگ اور 51 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی پہلی اننگ 64 رن پر سمٹ گئی تھی۔ مشیل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔قابل ذکر ہے کہ ڈارون ٹیسٹ میں ملی شکست آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر بنگلہ دیش کے ہاتھوں پہلی شکست تھی۔ اس شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈارون ٹیسٹ 9 وکٹ سے ہارنے والی آسٹریلیا نے ساؤتھ میکے میں زبردست اور خطرناک واپسی کی اور بنگلہ دیش کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا۔ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ مشیل اسٹارک پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز رہے۔ مشیل اسٹارک نے اس میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلے ٹیسٹ میں 2 وکٹیں لی تھیں۔