روسی شہری اہداف پر حملوں کے بعد روس کے یوکرین پر حملے تیز

Wait 5 sec.

ماسکو (23 اگست 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے بعد روس نے یوکرینی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی ٹیلی وژن کے صحافی پاول زاروبن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے بعد روس نے یوکرینی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں یوکرینی حملوں کے مقابلے کہیں زیادہ تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔ تاہم روس کے جوابی حملوں سے پیدا ہونے والی لاجسٹک مشکلات کے باوجود بین الاقوامی منڈی میں اناج کی قلت پیدا ہونے کا امکان نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس 60 ملین ٹن زرعی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت موجود ہے۔ یوکرین اوراس کے مغربی سرپرستوں نے 40 دن میں روس کو اسٹریٹجک شکست دینے کی کوشش کی۔ مگرکامیاب نہ ہو سکے۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی حملے میدان جنگ کی صورتحال تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ روسی افواج مختلف سمتوں میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں، اور رفتار بھی تیز کی ہے۔پیوٹن نے جنگ سے نکلنے کی یوکرینی تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یوکرین ستمبر میں ڈوما انتخابات سے قبل روسی عوام کو خوفزدہ کر کے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ روس ایسی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گا۔