دوران پرواز طیارے میں مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگی گئی

Wait 5 sec.

امریکا میں دورانِ پرواز لیپ ٹاپ میں آگ لگنے سے 4 مسافر زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز امریکن ایئر لائنز کی ایک پرواز میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ میں آگ لگ گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ممکنہ طور پر کچھ مسافر جھلس گئے ہیں۔ یہ بات فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو سے سامنے آئی ہے۔واقعے کے بعد امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 کے ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بہ حفاظت لینڈ کر گئی، یہ پرواز اٹلانٹا سے جارجیا سے آ رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کے پچھلے حصے میں کیبن میں آگ لگی، جس پر عملے نے فوری قابو پا لیا۔سی بی ایس نیوز کو موصول ہونے والی فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’’طیارے کے پچھلے حصے میں کیبن میں آگ لگی ہے۔‘‘ پائلٹ نے مزید کہا، ’’فلائٹ اٹینڈنٹس ابھی اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘پائلٹ نے فضائی ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی اس پرواز میں 133 افراد سوار تھے۔ وفاقی ادارۂ ہوا بازی نے ایک بیان میں بتایا کہ طیارے میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس نے تھرمل کنٹینمنٹ بیگ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔طیارے میں سوار ایک مسافر جیسیکا ارگنز نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ پرواز کے اختتام سے تقریباً 30 منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ ارگنز کے مطابق ایک دوسرے مسافر کے لیپ ٹاپ سے پہلے دھواں نکلنا شروع ہوا اور پھر اس میں آگ لگ گئی، جس سے پورا طیارہ دھوئیں سے بھر گیا۔ارگنز نے بتایا کہ وہ آگ لگنے کی جگہ سے دو قطاریں پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں اور شدید دھوئیں کے باعث طیارے کے پچھلے حصے کی طرف بھاگیں۔امریکا کی اقتصادی جنگ، ایرانی رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئےارگنز کے مطابق لیپ ٹاپ کے مالک نے جلتے ہوئے لیپ ٹاپ کو طیارے کی راہداری میں رکھ دیا۔ ایک یا دو مسافروں نے مدد کرنے کی کوشش کی تو ان کے ہاتھ جھلس گئے۔ فلائٹ اٹینڈنٹس تقریباً پانچ منٹ میں لیپ ٹاپ کو ایک تھرمل بیگ میں بند کرنے میں کامیاب ہو گئے۔فضائی ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں پائلٹ نے کہا ’’میرا خیال ہے کہ تقریباً چار سے پانچ مسافر لیپ ٹاپ کی وجہ سے جھلس گئے ہیں۔ لیپ ٹاپ طیارے کے تقریباً درمیانی حصے میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔‘‘فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال دوران پرواز لیتھیم بیٹری میں آگ لگنے کے 58 واقعات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔