اقتصادی جنگ میں امریکا سے راستے الگ نہ کرنے والے ممالک کو اپنا دشمن سمجھیں گے، میجر جنرل محسن رضائی

Wait 5 sec.

تہران (23 اگست 2026): ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اقتصادی جنگ مسلط کی گئی تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا، انھوں نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں امریکا سے راستے الگ نہ کرنے والے ممالک کو ایران اپنا دشمن سمجھے گا۔میجر جنرل محسن رضائی نے کہا امریکا کی اقتصادی جنگ میں شامل ہونے والے ملک کو اپنا دشمن سمجھیں گے، اس جنگ میں شامل ملکوں سے پہلے مذاکرات کریں گے اور انھیں غیر جانب دار رہنے کا کہیں گے، پھر امریکا کے ساتھ راستے الگ نہ کرنے والے ملکوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے۔انھوں نے کہا امریکا نے اقتصادی محاصرہ کیا تو خلیج فارس سے ایک قطرہ پٹرول باہر نہیں جانے دیں گے، خلیجی ممالک امریکا کے ساتھ مل کر اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچائیں گے تو ہم تیل نہیں جانے دیں گے۔رضائی نے کہا فی الحال آبنائے ہرمز بند ہے اور دوسرے راستوں سے تیل کی برآمد سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے، لیکن اقتصادی محاصرے کی صورت میں خلیج فارس سے تیل کی برآمد کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ برادر ہمسایہ ممالک امریکی راستے پر نہ چلیں، امریکا انھیں تنہا چھوڑ دے گا، امریکا عرب ممالک پر آخر تک اپنی جان قربان نہیں کرے گا۔فوجیوں میں اضافے، انقلاب مخالف عناصر سے میٹنگ پر دھمکیمحسن رضائی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے فوجیوں میں اضافہ نہ کرے، امریکا خطے میں فوجیوں کی تعداد بڑھائے گا تو ہم اس اڈے کو نشانہ بنائیں گے۔امریکی اقدامات سے ایران سرینڈر نہیں ہوگا، لیون پینیٹاانھوں نے کہا آبنائے ہرمز کے جنوبی علاقے میں کوئی کارروائی نہ کی جائے، ورنہ حملہ کر دیں گے، انقلاب مخالف عناصر سے کوئی میٹنگ کی گئی تو اسے بھی حملوں کا نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ حملہ کرنا چاہتا ہے تو ہم زلزلے کے جھٹکوں کی طرح مقابلہ کریں گے۔رضائی کا کہنا تھا کہ ایران نہیں امریکا جنگ چاہتا ہے اور ہم جنگ چاہنے والوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں، ہم جنگ چاہتے تو امریکا کے ساتھ 3 بار مذاکرات اور جنگ بندی قبول نہ کرتے۔انھوں نے کہا امریکا کی تاریخ جنگ، قتل و غارت، جارحیت سے بھری پڑی ہے اور دنیا اس کی تصویر دیکھ رہی ہے، اس لیے دنیا کے جوان اب ایران کی تاریخ کا مطالعہ کر کے اس کی تہذیب پر حیران ہیں، ایران کی تہذیب ہزاروں سال پرانی، علمی، تاریخی اور ثقافتی ہے۔ انھوں نے کہا جنگ و سفارت کاری ہمارے تجربات کی یونیورسٹی ہے جس میں مزید ترقی ہو رہی ہے۔رضائی نے کہا رہبر انقلاب نے تجربہ کار کمانڈروں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے، گزشتہ ایک سال کے جنگی تجربات سے استفادہ کریں گے، اور اگلی جنگ گزشتہ جنگ کی نسبت بالکل مختلف ہوگی۔شامی صدر جولانی اور پہلوی پر تبصرہایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا اسرائیل کی تاریخ ہزاروں انسانوں کے قتل و خوں ریزی سے بھری ہوئی ہے، اسرائیل کے غزہ، لبنان، شام پر حملے تازہ مثال ہیں، شامی صدر جولانی نے امریکا کے لیے اپنی اور اپنی ٹیم کی بہت ساری قربانیاں دی ہیں، اس کے باوجود اسرائیل نے ابھی کچھ عرصہ پہلے شام کے ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔انھوں نے کہا شام کے ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملہ صدر جولانی کے لیے واضح پیغام ہے، ایران میں جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ پہلوی آجائے تو ملک گلزار ہو جائے گا وہ جولانی کو دیکھ لیں، پہلوی کو ایران لایا جاتا تو ملک کو 5 حصوں میں تقسیم کر دیتے۔