مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل: چینی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

Wait 5 sec.

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں۔اُنہوں نے کہا کہ تیسرا اصول یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے اور چوتھا یہ کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔دوسری جانب خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں چین اورپاکستان کی شراکت داری مرکزی حیثیت اختیارکرگئی اور بھارت کے بالادستی کے خواب کو چکنا چور ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دن بدن مضبوط ہوتی شراکت داری نے جنوبی ایشیا میں بھارت کے بالادستی کے خواب کو چکنا چورکردیا۔خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں چین اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری نے جنوبی ایشیا میں نئی اسٹریٹیجک صف بندی کو نمایاں کیا، جبکہ بھارت کے روایتی علاقائی اثرورسوخ کو چیلنجز کا سامنا ہے۔عالمی میڈیا ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین کی بڑھتی ہوئی علاقائی موجودگی نے جنوبی ایشیا میں بھارت کے کئی دہائیوں پر محیط اثرورسوخ کو متاثر کیا ہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے چین سے دریائی منصوبے پر تعاون طلب کرنا بھی بھارت کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے، خصوصاً سلی گڑی کوریڈور کے قریب چینی سرگرمیوں کے تناظر میں۔چین میں ایشیا کے امیر ترین رہنے والے شخص کو عمر قید کی سزارپورٹ میں کہنا تھا کہ چین نے پاکستان سے سری لنکا تک بندرگاہوں اور دیگر منصوبوں کے ذریعے جنوبی ایشیا میں اپنا معاشی اور اسٹریٹیجک اثر بڑھایا ہے تاہم بھارت کے مطابق خطے میں چینی منصوبوں کا بڑھتا ہوا نیٹ ورک مستقبل میں اس کی سلامتی کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔