عمان: عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز ناکارہ ہوگیا۔برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا ہے جبکہ عملہ محفوظ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فوری کسی ماحولیاتی نقصان یا تیل کے رساؤ کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے Oman کو آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو شدید بمباری کریں گے۔ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے راستے کے نقشے پر اتفاق کر لیایہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دی گئی دو ماہ کی مہلت ختم ہو چکی ہے اور کسی معاہدے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔