دبئی : مشرقِ وسطیٰ میں امریکا ایران جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی سطح پر فضائی سروسز میں بتدریج بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔فروری 2026 میں امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے تنازع کے بعد خطے کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ پٹری پر واپس آ رہا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فضائی سروسز کی بحالی کے بعد بڑی ایئرلائنز اب بھی احتیاط کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور متعدد فضائی راستے موسم خزاں تک معطل رہنے کا امکان ہے۔ایئرلائنز نے خلیجی خطے کے بعض حصوں کے لیے پروازیں بڑی حد تک بحال کردی ہیں، تاہم کئی اہم مقامات پر فضائی آپریشن اب بھی متاثر ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی ان مقامات میں شامل ہے جہاں صورتحال نسبتاً زیادہ متاثر ہوئی ہے اور متعدد یورپی و ایشیائی ایئرلائنز نے دبئی کے لیے پروازوں کی معطلی اکتوبر یا اس کے بعد تک بڑھا دی ہے۔متعدد ایئرلائنز کی پروازیں اکتوبر تک معطللفتھینزا گروپ کی متعدد ایئرلائنز نے دبئی اور بیروت سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے میں Lufthansa، SWISS، Austrian Airlines، Brussels Airlines اور ITA Airways شامل ہیں۔برٹش ایئرویز نے دبئی، تل ابیب، بحرین اور عمان کے لیے پروازیں 25 اکتوبر تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پروازیں بحال ہونے کے بعد ان روٹس پر فریکوئنسی کم رکھنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔سنگاپور ایئرلائنز نے دبئی کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک معطل کردی ہیں، جبکہ کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازوں کی معطلی 25 اکتوبر اور ریاض کی پروازوں کی معطلی 26 اکتوبر تک بڑھا دی ہے۔ویز ایئر نے یورپ سے دبئی اور ابوظبی کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک جبکہ عمان کے لیے پروازیں 21 ستمبر تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایئر کینیڈا نے تل ابیب اور دبئی کے لیے پروازیں جنوری 2027 کے وسط تک منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح کے ایل ایم نے دبئی، ریاض اور دمام کے لیے پروازیں 24 اکتوبر تک معطل کردی گئی ہیں، تاہم تل ابیب کے لیے پروازیں 25 اگست سے بحال کردی گئی ہیں۔فن ایئر نے دبئی کے لیے اپنی پروازیں، جو عموماً موسم سرما میں آپریٹ کی جاتی ہیں، 27 مارچ 2027 تک معطل کردی ہیں۔کچھ ایئرلائنز بحالی کی جانب بڑھنے لگیںدوسری جانب ایئر فرانس مشرق وسطیٰ کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ ایئرلائن نے بیروت کے لیے پروازیں یکم ستمبر تک جبکہ ریاض اور دبئی کے لیے پروازیں 25 اگست تک معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔