کانپور-لکھنؤ ایکسپریس وے پر سفر اب محفوظ نہیں، 5 مقامات پر سڑک دھنس گئی، بولڈر بھی ٹوٹا

Wait 5 sec.

کانپور-لکھنؤ ایکسپریس وے پر سفر کرنا اب محفوظ نہیں رہ گیا ہے۔ افتتاح کے تقریباً 40 دن بعد ہی روزانہ کہیں نہ کہیں سے سڑک دھنسنے اور اکھڑنے کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں اتوار کو کانپور سے لکھنؤ کے درمیان بھاری گاڑیوں کی لین پر 5 مقامات پر سڑک دب گئی اور بولڈر بھی ٹوٹ گیا۔ حیرت اس بات پر بھی ہے کہ انڈر پاس کے قریب بنائی گئی نالی 24 گھنٹے بھی نہیں چل پائی۔ نتیجہ یہ ہے کہ مسلسل بدنامی جھیل رہے ایکسپریس وے کی تعمیراتی ایجنسی پی این سی نے دن کے ساتھ اب رات میں بھی مرمت شروع کرا دی ہے۔لکھنؤ-کانپور ایکسپریس وے پر بدعنوانی کے ’70 نشانات‘، دھاندلی کے خلاف پی آئی ایل داخلاس ایکسپریس وے کا افتتاح 13 جولائی کو 4200 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوا تھا۔ تقریب میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ شامل ہوئے تھے۔ 14 جولائی سے اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوئی تھی۔ ٹریفک شروع ہوتے ہی ایکسپریس وے ٹوٹنے اور دھنسنے لگا۔ 40 دن گزر جانے کے بعد ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جب ایکسپریس وے کو نقصان نہ پہنچا ہو۔ انڈر پاس کے قریب بنائی گئی نالی 24 گھنٹے بھی نہیں چل پائی اور مٹی بہہ جانے سے رین کٹ بن گئے۔ اتوار کو کلومیٹر 60.5 سے 60.3 اور 60 سے 59.5 تک اڈیروا گاؤں کے قریب سڑک دھنس گئی۔ درجن کھیڑا گاؤں کے قریب کلومیٹر 59.3 سے 58.5 تک بھی سڑک دب گئی۔ تیریا گاؤں کے قریب کلومیٹر 57.9 سے 58.8 تک بھی نقصان ہوا۔ کلومیٹر 48.8 پر تاؤرا گاؤں کے قریب درمیان میں رکھا بولڈر ٹوٹا ہوا ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوراری ٹول پلازا کی طرف کانپور-لکھنؤ لین پر کلومیٹر نمبر 65 پر بنے اناؤ-لال گنج ہائی وے کے انڈر پاس کے قریب تقریباً دس میٹر سڑک میں نالی (وہیل ٹریک) بننے سے گاڑیاں بے قابو ہونے لگی تھیں۔ مسئلہ سامنے آنے پر تعمیراتی ایجنسی پی این سی نے ہفتہ کو عجلت میں مرمت کرائی تھی، لیکن یہ نالی اتوار کو ہی اکھڑ گئی۔ بچھایا گیا ڈامر بہہ گیا۔ اتنا ہی نہیں، کلومیٹر نمبر 69.9 پر آٹا گاؤں کے سامنے بارش کے پانی سے سڑک کنارے کی مٹی بہہ جانے سے رین کٹ بن گیا۔17 دنوں میں ہی کانپور-لکھنؤ ایکسپریس وے کو دوسری بار مرمت کی ضرورت پڑ گئی، کانگریس-سماجوادی پارٹی حملہ آورافتتاح کے بعد سے روزانہ دھنس رہے کانپور-لکھنؤ ایکسپریس وے کی خامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تعمیراتی ایجنسی نے اب رات کے وقت پیچ ورک اور دیگر مرمتی کام شروع کرا دیا ہے۔ ہفتہ کی رات اندھیرے میں مشینوں کے ذریعے کلومیٹر 63.1 سے لے کر 62.5 کے درمیان کانپور-لکھنؤ لین پر ڈامر کی نئی تہہ ڈالنے اور دیگر مرمتی کام کیا گیا۔ رک رک کر ہو رہی بارش کی وجہ سے الگ مسئلہ درپیش ہے۔ پی این سی ایجنسی کے منیجر برائے تعمیرات ستیہ نارائن کا کہنا ہے کہ جہاں پر سڑک دبنے اور نالی کا ڈامر بہنے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے، وہاں مرمتی کام کرایا جا رہا ہے۔ کام جلد مکمل کرانے کے لیے رات میں بھی کام شروع کرا دیا گیا ہے۔