’خواتین ریزرویشن کو مردم شماری اور حدبندی سے کیوں جوڑا گیا؟‘ بل میں تاخیر پر پون کھیڑا کا بی جے پی سے سوال

Wait 5 sec.

خواتین ریزرویشن اور حدبندی بل کو لے کر نئے سرے سے سیاسی ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ خواتین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے متعلق کانگریس رہنما راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بی جے پی نے راہل گاندھی سے پوچھا کہ آخر خواتین ریزرویشن بل پر ساتھ کیوں نہیں دیتے؟ دوسری جانب کانگریس کا کہنا ہے کہ خواتین ریزرویشن بل کو لوک سبھا نے 20 ستمبر 2023 کو اور راجیہ سبھا نے 21 ستمبر کو پاس کیا تھا۔ حکومت حدبندی سے جوڑ کر اس قانون کو روک رہی ہے۔چھاتروں کی گونج: ’پنجرہ توڑ دو اور پدرشاہی کو چکناچور کر دو‘، خواتین کو راہل گاندھی کا واضح پیغامکانگریس کے راجیہ سبھا رکن پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’خواتین ریزرویشن بل کو لوک سبھا نے 20 ستمبر 2023 کو اور راجیہ سبھا نے 21 ستمبر کو پاس کیا تھا اور اسے 28 ستمبر کو صدر جمہوریہ کی منظوری ملی تھی۔ کانگریس نے پورے دل سے اس کی حمایت کی تھی۔ پھر بھی بی جے پی حکومت نے ڈھائی سال سے زائد وقت تک یعنی 16 اپریل 2026 تک اس قانون کا نوٹیفکیشن تک جاری نہیں کیا کیوں؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’’آخر خواتین ریزرویشن کو مردم شماری اور حدبندی سے کیوں جوڑا گیا تھا؟‘‘The Women’s Reservation Bill was passed by the Lok Sabha on September 20, 2023, by the Rajya Sabha on September 21, and received Presidential assent on September 28.The Congress supported it wholeheartedly.Yet the BJP government did not even notify the law for over two and a… https://t.co/3Ef0MF6jjs— Pawan Khera ಪವನ್ ಖೇರಾ (@Pawankhera) August 24, 2026پون کھیڑا کے علاوہ کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ مسٹر دیویندر فڑنویس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اسٹیج پر خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بڑے بڑے بیانات دیتے ہیں۔ لیکن جب خواتین کے لیے ریزرویشن بل منظور کرنے کی بات آئی تو انہوں نے اور ان کی پارٹی نے اس کی سخت مخالفت کی۔‘‘  وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’مجھے یقین ہے کہ یہ بیان ذہنی تھکن کی وجہ سے دیا گیا ہوگا، کیونکہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں نشستوں کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کا التزام کرنے والا آئین (106ویں ترمیم) بل 2023 میں پارلیمنٹ سے منظور ہو چکا ہے۔ کانگریس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس بل کی بھرپور حمایت کی تھی۔‘‘CM Maharastra, Mr Devendra Fadnavis is reported to have said: "Rahul Gandhi makes big statements about women empowerment on stage. But when it comes to passing the Women's a Reservation Bill, he and his party staunchly opposed it"I am sure the statement was due to cognitive…— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) August 24, 2026قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے پونے میں منعقد ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’منوسمرتی کا براہ راست کہنا ہے کہ ایک خاتون کو کبھی آزاد نہیں رہنا چاہیے۔ یہ بے حد شرمناک ہے، کیونکہ ایسے الفاظ کا استعمال کبھی بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ ’’خواتین کو دبانے کی ذہنیت منوسمرتی سے آتی ہے اور آج ہماری لڑائی اسی ذہنیت سے ہے۔ بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگ چاہتے ہین کہ لڑکیاں اور خواتین پنجرے میں بند رہیں، لیکن ہم ایسا ہندوستان نہیں چاہتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب کی عزت ہو۔‘‘