تمل ناڈو کے وزیر اعلی وجے نے اسمبلی میں کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔ ان میں غریب کنبے کو ایک برس میں 3 مفت ایل پی جی سلینڈر دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ’انا پورنانی سپر سکس‘ نام کا یہ منصوبہ ’پونگل 2027‘ سے شروع ہوگا۔ اس کے تحت سالانہ 2.5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے کنبے کو ہر سال 3 سلینڈر مفت دیے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق اس منصوبے سے تقریباً 1.30 کروڑ کنبوں کو فائیدہ ملے گا۔ اس کے لیے ریاست کے خزانے سے ہر سال تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعلی وجے نے بتایا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں کو سلینڈر خریدنے کے بعد اس کی قیمت سیدھے ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی، اس طریقے سے ہر برس 3 سلینڈر مفت میں دیا جائے گا۔ وزیر اعلی وجے نے خواتین کے لیے بھی مفت بس سفر کے تعلق سے اہم اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو صرف عام بسوں میں ہی نہیں، بلکہ ایکسپریس، ایل ایس ایس اور ڈیلکس بسوں میں بھی مفت سفر کی سہولت ملے گی۔ اس کے علاوہ ’انٹر ڈسٹرکٹ‘ بسوں میں بھی خواتین کو ’ویٹری پیانا تھٹم‘ اسکیم کے تحت مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ اس منصوبے کا آغاز 2 اکتوبر سے کیا جائے گا۔وزیر اعلی بنتے ہی تمل ناڈو کو وجے نے دیا تحفہ، 200 یونٹ مفت بجلی اور خواتین کے لیے اسپیشل فورس کا اعلانوزیر اعلی وجے نے کہا کہ ’’خواجہ سرا مسافروں کو بھی مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ حکومت کے ان فیصلوں کو ریاست میں خواتین اور معاشی طور پر کمزور کنبوں کے لیے بڑی راحت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ چنئی کے پرندور میں تجویز کردہ نئے ایئر پورٹ کو لے کر بھی وزیر اعلی وجے نے حکومت کا موقف صاف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی جگہ کی تلاش کر رہی ہے، جہاں ایئر پورٹ بننے سے کنبے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرندور ایئر پورٹ کی مقامی لوگوں نے مخالفت کی تھی اور وہ متاثرہ کنبے کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔وزیر اعلی وجے نے کہا کہ حکومت نے نئے ایئر پورٹ کے لیے کچھ متبادل مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرندور میں ایئرپورٹ بنانے کی حمایت میں حکومت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ چنئی میں موجودہ مینمبکم ایئرپورٹ پر ایک نیا ٹرمینل-5 بنانے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلی نے کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ترقی کے نام پر ان کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے میں ایک طرف غریب کنبے کے لیے مفت سلینڈر اور خواتین کے لیے مفت بس سفر کا اعلان ہوا ہے۔ وہیں پرندور ایئر پورٹ کو لے کر حکومت نے مقامی لوگوں کی حمایت میں اپنا موقف دہرایا ہے۔