بیجنگ: چین کے شمالی علاقے میں 5 سالہ بچی نے کھیل کے دوران غلطی سے 50 گرام وزنی سونے کا بار نگل لیا، بعد ازاں بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ چلڈرنز اسپتال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچی نے 4 سینٹی میٹر لمبا سونے کا بار نگل لیا تھا اور تقریباً 6 گھنٹے بعد اسے اسپتال لایا گیا۔ ایکسرے میں سونے کا بار بچی کے معدے میں موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ سونے کا بار سخت اور وزنی ہونے کے ساتھ ہموار سطح کا حامل تھا، جس کے باعث نظامِ ہاضمہ میں پھنسنے اور معدے کی اندرونی جھلی کو نقصان پہنچ سکتا تھا، اس کے نتیجے میں معدے میں سوراخ اور شدید خون بہنے جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی تھیں۔رپورٹس کے مطابق اہل خانہ اسے اسپتال لانے سے قبل کئی کلینکس میں لے گئے، تاہم وہاں اس کو فوری طور پر اینڈوسکوپی کے ذریعے نکالنے کی سہولت موجود نہیں تھی۔دلہن بنی ڈاکٹر اپنی شادی چھوڑ کر مریض کا علاج کرنے جا پہنچیڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر اینڈوسکوپی کے ذریعے سونے کا بار نکالنے کا فیصلہ کیا، طبی ٹیم نے انتہائی احتیاط سے اسنیر کی مدد سے بار کو پکڑا اور چند ہی منٹ میں اسے بحفاظت اور مکمل حالت میں معدے سے نکال لیا۔اسپتال کے مطابق بچی کی حالت اب بہتر ہے۔