ہمارے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے بہت سے طریقے ہیں: جے ڈی وینس

Wait 5 sec.

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی موجودگی کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے دینا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں۔امریکی نائب صدر کے مطابق امریکا کے مطابق ایران سے نمٹنے کا سب سے مؤثر طریقہ اسے تیل اور گیس کی تجارت روکنے کی قیمت چکانے پر مجبور کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایران کے پاس بین الاقوامی تجارتی راستے مکمل طور پر بند کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔امریکا میں مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان ہے، صدر فیڈرل ریزرو بینک نیل کشکری نے خبردار کر دیاامریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری رکھنے میں کامیاب ہو رہا ہے اور روزانہ 7 سے 15 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے منتقل با آسانی منتقل کررہے ہیں۔