لندن: برطانیہ کے تین بڑے ایئرپورٹس پر سائبر حملے کے نتیجے میں 87 لاکھ صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوگیا ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق مانچسٹر، اسٹینسٹیڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہیکرز نے صارفین کے ای میل، فون نمبرز، پوسٹ کوڈز اور گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز حاصل کرلیے ہیں۔مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر صارفین کا صرف ای میل ایڈریس ہیکرز تک پہنچا ہے جبکہ ہیکرز نے ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان طلب کیا ہے لیکن ایئرپورٹس گروپ نے ادائیگی سے انکار کردیا ہے۔انتظذامیہ کے مطابق سائبر حملے سے مسافروں کی حفاظت یا ایوی ایشن سیکیورٹی متاثر نہیں ہوئی اور ایئرپورٹس کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ہمارے تھریڈ اکاؤنٹ کو فالو کریں: ARY News (@arynewstv) • Threadsسائبر حملے سے کسی بھی ایئرپورٹ سے پروازیں متاثر نہیں ہوئی ہیں۔مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ کا بتانا ہے کہ صارفین کی بینک اور ادائیگی سے متعلق معلومات ہیکرز کے ہاتھ نہیں لگی ہیں، متاثر ڈیٹا میں ایئرپورٹ وائی فائی، کار پارک، لاؤنج اور فاسٹ ٹریک بکنگ کی معلومات شامل ہیں۔ایئرپورٹس گروپ کو سائبر حملے کا منگل کو علم ہوا جس کے بعد فوری طور پر خطرہ محدود کردیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ صارفین کو مشکوک ای میلز، فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔