ٹرمپ نے لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’لیک امریکا‘‘ رکھ دیا

Wait 5 sec.

ٹرمپ نے کینیڈا سے متصل لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے ’’لیک امریکا‘‘رکھنے کا حکم دے دیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی سہ پہر لیک اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے "لیک امریکا” رکھنے کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جو کہ کینیڈا کے ساتھ جاری کشیدہ تجارتی جنگ میں اہم اقدام ہے۔ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ’’لیک امریکا‘‘ کا نام فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا۔عظیم جھیلوں کے بڑے نقشوں سے گھرے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ نام کی تبدیلی "فوری طور پر مؤثر” ہو گی اور یہ کہ ان کے عملے نے "تمام ضروری کاغذات، دستاویزات، باقی سب کچھ فائل کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک معاون نے دعویٰ کیا کہ جھیل کا زیادہ تر حجم ریاستہائے متحدہ میں ہے اور یہ کہ "سب سے گہرے حصے” امریکی علاقے میں ہیں۔صدر نے کہا کہ روس نیٹو ممالک کی سرزمین پر حملہ نہیں کرے گا اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر روس نے بہت اچھا کردار ادا کیا، ایران میں کوئی چیزداخل نہیں ہو رہی، آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت اپنے فوجیوں کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہا، ایران کی صلاحیتیں انتہائی محدود ہوچکی ہیں۔