روس نے یوکرین کے 9 شہروں پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے رات گئے یوکرین بھر میں میزائلوں اور ڈرونز سےحملے کیے ہیں جس میں شہر سومی میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔کیف میں فضائی حملوں کے سائرن بجنے پر شہریوں نے میٹرو اسٹیشنز میں پناہ لی۔ روس کی جانب سے بیلسٹک میزائل اور تیز رفتار ڈرونزکا استعمال کیا جا رہا ہےخبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی کمی کا سامنا ہے۔