مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے غیر مراٹھی رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو مراٹھی زبان سیکھنے کے لیے ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے ایک وفد نے ملاقات کرکے یہ درخواست کی تھی، اس لیے انہیں مزید ایک سال کی مہلت دی گئی ہے۔ دیویندر فڑنویس نے غیر مراٹھی رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں سے اس ایک سال کے دوران مراٹھی سیکھنے کی اپیل بھی کی۔Auto-rickshaw, taxi drivers in Maharashtra to get 1 year to learn Marathi: CM Fadnavis https://t.co/lKeHG79rl8— Economic Times (@EconomicTimes) August 27, 2026وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حاجی عرفات کی قیادت میں آٹو اور رکشہ ڈرائیوروں نے جمعرات کو مجھ سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد نے مراٹھی کی ضرورت کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھی سیکھنے کی ہماری کوششیں جاری ہیں اور مستقبل میں بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔ تاہم مختلف عمر کے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور کم وقت میں مراٹھی نہیں سیکھ پائیں گے۔ انہوں نے اس کے لیے وقت دینے کی درخواست کی اور کہا کہ انہیں مراٹھی سیکھنے کے لیے کم از کم ایک سال کی مزید مہلت دی جائے۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو مراٹھی سیکھنے کے لیے ایک سال کا اضافی وقت دیا گیا ہے، اس لیے اس ایک سال کے دوران ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ان کے لائسنس بھی منسوخ نہیں کیے جائیں گے۔ یہ تنظیم کلاسز کا انعقاد کرکے یا مراٹھی ادب کا مطالعہ کرا کر ایک سال میں رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو روانی سے مراٹھی سکھائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق رکشہ اور آٹو ڈرائیوروں کا ایک وفد آگے آیا اور اس نے وقت بڑھانے کی درخواست کی، اس لیے انہیں مزید وقت دینا ضروری تھا۔ اسی کے مطابق انہیں ایک سال کی اضافی مہلت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے غیر مراٹھی رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو بڑی راحت ملی ہے۔