کویت: کویت میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنی قونصلر خدمات کی اپ ڈیٹنگ اور توسیع کا اعلان کرتے ہوئے ویزا انٹرویوز کے لیے آن لائن بکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا کے خواہشمند افراد اب آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے انٹرویو کے لیے وقت (اپائنٹمنٹ) حاصل کر سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے درخواست گزاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ قونصلر سروسز اور ویزا کے طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سائلین سفارتخانے کی رسمی ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتے ہیں۔’تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیں گے‘ ایران کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی