ایران پر امریکی پابندیاں، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

Wait 5 sec.

بیجنگ: ایران پر امریکا کی جانب سے لگائی معاشی پابندیوں کے بعد چین کا ردِعمل سامنے آگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکا کی جانب سے لگائی غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں۔چینی سفارتخانہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین اپنی کمپنیوں کے حقوق اور مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا، امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی غیر قانونی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں۔دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چار اصول ضروری ہیں۔ پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں۔عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل سے حملہاُنہوں نے کہا کہ تیسرا اصول یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے اور چوتھا یہ کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔