واشنگٹن(28 اگست 2026): سینٹکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری گزرگاہیں بارودی سرنگوں سے صاف کردیا گیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایمل بیرڈ کوپر نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو ایرانی سمندری بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب یہ راستے کھل چکے ہیں اور بحری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔سینٹکام کمانڈر کے مطابق، جولائی کے وسط میں امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے ایران نے ایک بیرل تیل بھی برآمد نہیں کیا، اور ایرانی ساحلوں سے تیل کی برآمدات صفر پر آ گئی ہیں۔ اس کے برعکس امریکی فورسز نے خلیج سے پچھتر کروڑ بیرل خام تیل کی محفوظ روانگی میں معاونت فراہم کی ہے۔امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران مجموعی طور پر پچھتر ایسے بحری جہازوں کو واپس بھیجا گیا جنہوں نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی، جبکہ مزید تین جہازوں کو امریکی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران صرف انسانی بنیادوں پر کی جانے والی آمدورفت کو استثنیٰ اور اجازت دی گئی۔