امریکا اور ایران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کیرولین لیوٹ

Wait 5 sec.

تہران: امریکا کی جانب سے ایران سے مذاکرات کی تردید کردی گئی ہے، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اس وقت تک رہے گی جب تک صدر ٹرمپ کو یہ نہ لگے کہ ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہوگیا ہے۔کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن ایپک فیوری کیا تھا، اب ایرانی معیشت تباہ کرنے کے لیے کارروائی کو ”آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ” کا نام دیا گیا ہے۔ثالثوں نے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط مانگی ہیں، محسن رضائیوائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تمام آپشنز کو کھلا رکھا ہے۔