ایران کا قطر سے زیر حراست پائلٹس کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

Wait 5 sec.

تہران: ایران کے ایک عسکری عہدیدار نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیر حراست ایرانی پائلٹس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کسی اسپتال میں منتقل کرے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی ‘لاپتہ افراد کی تلاش کی کمیٹی’ کے کمانڈر محمد باقر زادہ نے بتایا کہ زیر حراست پائلٹس کو پانی پر (سمندری حدود میں) رکھا گیا ہے اور ان کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ایرانی عہدیدار کے مطابق موجودہ مقام پائلٹس کی دیکھ بھال کے لیے غیر موزوں ہے۔ انہوں نے عالمی ریڈ کراس (ICRC) سے اپیل کی کہ وہ ایک ایئر ایمبولینس قطر بھیجے تاکہ زخمی اور بیمار زیر حراست افراد کو جلد از جلد ایران واپس لایا جا سکے۔ہمیں اپنی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں میں اور تیزی سے اضافہ کرنا ہوگا: کمانڈر پاسداران انقلابواضح رہے کہ اس حوالے سے قطر کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔