عراقی آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت مل گئی

Wait 5 sec.

تہران: ایران نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کی درخواست پر کئی عراقی ٹینکروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق عراق کی جانب سے یہ درخواست ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف کے دورہ عراق کے دوران کی گئی تھی۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 14 سال پہلے ایران پر لگائی گئی تاریخ کی سب سے تباہ کن پابندیاں ناکام ہوئیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 8 سال پہلے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوئی، 5 مہینے پہلے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی شرط بھی ناکامی کا شکار ہوئی۔یہ بھی پڑھیں: معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کر دے گا، جے ڈی وینساُنہوں نے کہا کہ کہ آج ایران پر معاشی سطح پر اب تک کا سب سے کاری وار کیا گیا ہے، اس اقدام کا بھی ناکام ہونا طے ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یہ سب پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، وہی بکواس، بس کردار بدل گئے ہیں۔