نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے منگل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ تنظیم خالصتاً مردانہ بالادستی کی حامی اور آئین مخالف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس خواتین کو مردوں کی ملکیت سمجھتا ہے۔The RSS is an al male anti-constitutional cult that believes women are the property of men.I believe in Shiva-Shakti.That's why it gives me such joy to fight them.What's beautiful is that many of their “own” women are on my side.— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 20, 2026راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’شیو شکتی‘ میں یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے آر ایس ایس کی نظریاتی سوچ کے خلاف لڑنے میں انہیں خوشی ہوتی ہے۔ کانگریس رہنما نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’آر ایس ایس ایک خالصتاً مردانہ بالادستی کا حامی، آئین مخالف گروہ ہے، جو سمجھتا ہے کہ خواتین مردوں کی ملکیت ہیں۔‘‘راہل گاندھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آر ایس ایس سے وابستہ سمجھی جانے والی متعدد خواتین بھی اس معاملے میں ان کے موقف کی حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’خوب صورت بات یہ ہے کہ ان کی اپنی کئی خواتین میرے ساتھ ہیں۔‘‘راہل گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو تنظیم کے سالانہ وجے دشمی پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں بھاگوت نے اقتدار کی تبدیلی کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں کے اثرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تحریکیں بنیادی مسائل کا حل فراہم نہیں کرتیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اقتدار کی تبدیلی کے لیے شروع کی جانے والی تحریکیں سیاسی مفادات کی تکمیل کا ذریعہ بن سکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں سماج میں تقسیم اور اختلافات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔The RSS is an al male anti-constitutional cult that believes women are the property of men.I believe in Shiva-Shakti.That's why it gives me such joy to fight them.What's beautiful is that many of their “own” women are on my side.— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 20, 2026بھاگوت کے اس بیان میں سیاسی تحریکوں کے ممکنہ اثرات اور ان کے مقاصد پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں آر ایس ایس کی نظریاتی سوچ اور خواتین کے بارے میں اس کے نظریے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی کی تنقید اور موہن بھاگوت کے خطاب کے ایک ہی دن سامنے آنے سے آر ایس ایس اور کانگریس کے درمیان نظریاتی اختلافات ایک بار پھر نمایاں ہوئے ہیں۔