سعودی عرب کے شہر مکہ کی ایک مسجد میں ’فحش فعل‘ کے الزام میں سزائے موت پانے والے دو بنگلہ دیشی شہریوں میں سے ایک کے خاندان نے بتایا ہے کہ انھیں پھانسی سے چند روز قبل تک اس سزا کا علم نہیں تھا۔ بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ مزید معلومات کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔