دوبارہ جنگ شروع ہونے پر ایران نے جوابی کارروائی کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جنگ دوبارہ شروع ہونے پر ایران نے خلیجی ممالک کے زیرسمندر کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو زیرآب انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنایا جائے گا جب کہ امریکی اور اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ان کے خفیہ فوجی اڈے بھی ہدف ہوں گے۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران آبنائےہرمز کے نیچے موجود 7 بڑی انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ڈرون فیکٹریایران نے اپنی ملٹری ڈرون صلاحیتوں اور پیداوار میں غیر معمولی اضافے کی پیش رفت ظاہر کرتے ہوئے ڈرون فیکٹریوں اور جدید ترین ڈرونز کے بڑے ذخائر کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی پر ڈرون فیکٹریوں اور اندرونِ ملک تیار کردہ ڈرونز کے لامتناہی ذخائر کی خصوصی مناظر نشر کیے گئے، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ایران کے دفاعی اور ملٹری ڈرون پروگرام پر توجہ شدید بڑھا دی ہے۔ان مناظر کی نمائش پر بات کرتے ہوئے ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دعویٰ کیا کہ ایران اب کسی بھی قسم کی "غیر روایتی جنگ” کے لیے مکمل طور پر تیار اور مسلح ہے۔