دہلی کے شاہدرہ ضلع کے کرشنا نگر میں واقع ایک اسکول سے بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں 12ویں جماعت کی ایک طالبہ نے خود کو آگ لگا لی، جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور اس کی موت ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرشنا نگر تھانے کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبہ کی سالگرہ کل یعنی 25 اکتوبر کو تھی۔ اس کی عمر 19 سال تھی، لیکن آج اس نے خودکشی کر لی۔ رپورٹس کے مطابق طالبہ نے اسکول کے اندر خود پر پٹرول ڈال کر خودکشی کی۔ ہندی نیوز پورٹل ’این ڈی ٹی وی انڈیا‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے خودکشی کے 3 نوٹ بھی ملے ہیں۔ ایسے میں پولیس ہر پہلو سے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔#WATCH | Today, a PCR call regarding a fire incident was received from a school in Krishna Nagar, Delhi. Upon receipt of the information, police staff from PS Krishna Nagar promptly reached the spot, where an approximately 18-year-old female student of Class 12th was found in a… https://t.co/bw8AAdRDth pic.twitter.com/8oKwa93YcD— ANI (@ANI) October 24, 2026