لندن : جنگ اور سائبر حملوں کے خدشات پر برطانوی حکومت نے شہریوں کو 3 دن کا کھانا اور پانی گھروں میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں جنگ، سائبر حملوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک نئی قومی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔برطانوی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتِ حال سے کے لیے کم از کم تین دن (72 گھنٹے) کے لیے خود کفیل رہیں اور گھروں میں خوراک اور پانی کا ذخیرہ کریں۔برطانوی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا نام "بی ریڈی” (تیار رہیں) رکھا گیا ہے۔کابینہ آفس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں ڈبہ بند خوراک اور بوتل بند پانی کا ذخیرہ کریں۔حکومت نے ہر شہری کے لیے روزانہ 3 لیٹر پینے کا پانی محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ہنگامی حالات کے پیشِ نظر شہریوں کو گھروں میں ٹارچ، اضافی بیٹریاں، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو، موبائل پاور بینک اور ہنگامی ضرورت کے لیے نقد رقم رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔یہ ہدایات روس اور دیگر ممالک کی جانب سے ممکنہ سائبر حملوں، اہم قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خطرات، شدید موسم، سیلاب اور طویل بجلی کی بندش جیسے ہنگامی حالات کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔FOLLOW US ON ARY TUBEبرطانوی حکام نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت کسی فوری جنگ یا براہِ راست حملے کی پیشگوئی نہیں کی گئی، تاہم اس مہم کا مقصد محض شہریوں کو ہنگامی حالات کے پہلے 3 دن تک خود کفیل بنانا ہے۔فرانس، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی طرح اب برطانیہ میں بھی 3 دن کی پیشگی تیاری پر زور دیا جا رہا ہے۔برطانوی سیکیورٹی وزیر ڈین جاروس اور وزیراعظم اینڈی برنہم نے بھی عوام کو تمام ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر پیشگی تیاری کرنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی پرزور تاکید کی ہے۔