کینیا میں 18 منزلہ زیرتعمیر عمارت منہدم، ویڈیو سامنے آگئی

Wait 5 sec.

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایسٹلی کے علاقے میں زیرتعمیر 18 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ عمارت کے تہہ خانے اور گراؤنڈ فلور پر الیکٹرانکس سمیت دیگر دکانیں موجود تھیں، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 18 منزلہ عمارت میں کئی مزدوروں کی موجودگی کے باعث متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا، ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال کر علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/10/KOSBV0p8XFNtcXxt.mp4حکام کا کہنا ہے کہ منہدم ہونے والی عمارت کی تعمیر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھی اس لئے زمین بوس ہوگئی۔عمارت کی منظوری اور حفاظتی انتظامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے۔