ریاض: سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ایند ڈیویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (این سی وی سی) کی مدینہ منورہ شاخ نے قدرتی چراگاہوں کی بحالی کے لیے نئی مہم کا آغاز کردیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے قومی شجرکاری سیزن کے تحت بارشوں کے موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مدینہ منورہ میں 10 ہزار 398 ہیکٹر رقبے پر 18 ہزار 719 کلوگرام بیج بکھیر دیے گئے ہیں۔مہم کے تحت الشقران کی چراگاہ کے 266 ہیکٹر رقبے پر 480 کلوگرام بیج بکھیرے گئے، جبکہ الحناکیہ گورنریٹ میں کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو کے آٹھ ہزار 836 ہیکٹر رقبے پر 15 ہزار 906 کلوگرام بیج بکھیرے گئے۔رپورٹس کے مطابق محافظہ بدر میں الصمیدہ کی چراگاہ کے 955 ہیکٹر رقبے پر ایک ہزار 719 کلوگرام بیجوں کو بکھیرا گیا۔ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال، نوٹم جاریواضح رہے کہ قومی مرکز جدید مشینری کے ذریعے مقامی جنگلی اور چارے کے پودوں کے بیج بکھیرتا ہے تاکہ بنجر اور متاثرہ زمینیں بحال ہوسکیں، نباتاتی احاطے میں اضافہ ہو اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے حصول میں مدد مل سکے۔