واشنگٹن: امریکا کے محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 5 افراد، 4 کمپنیوں اور 9 بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت عائد کی گئی ہیں جن کی زد میں سنگاپور اور یو اے ای میں قائم وہ شپنگ ایجنٹس بھی آئے ہیں جو ایران کی معاونت میں ملوث ہیں۔رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں دبئی میں قائم کمپنی وائلر شپنگ لائن بھی شامل ہے جبکہ پاناما اور یو اے ای سے تعلق رکھنے والے 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ایران امریکا سے ایک منصفانہ اور آبرو مندانہ سمجھوتہ چاہتا ہے، عباس عراقچیامریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کی مدد کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔