زائرین کی سہولت کے لیے مدینہ بس سروس کا شیڈول اپ ڈیٹ

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے مدینہ ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت’مدینہ بس‘ نے مسافروں کی سہولت کے لیے اپنے شیڈول کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتطار کے وقت کو کم کرنے، سروس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، رہائشیوں اور زائرین کی موومنٹ کو آسان بنانے کے لیے کئی پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر یومیہ ٹرپس کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ شہر کے 16 علاقوں کے لیے بس سروس مہیا کی جاتی ہے جن میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حرمین ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ پریس اسٹیشن کے علاوہ دیگر رہائشی علاقے شامل ہیں۔اتھارٹی کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد مطلوبہ مقامات تک رسائی کو آسان بنانا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس کے علاوہ مدینہ بس کے ایک نئے روٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا نمبر 450 ہے۔ مخصوص بچوں کی ایسوسی ایشن کے نام پر مخصوص یہ روٹ مدینہ میں شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز سینٹر جانے والے مسافروں کے لیے ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے بس سروس استعمال کرنے والے بہتر خدمات کے لیے اپیلی کیشن استعمال کریں تاکہ روٹس اور ٹائمنگ کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے بڑی خبریہ اپ ڈیٹ اتھارٹی کی پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو بہتر بنانے اور زائرین کے لیے موومنٹ میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔