تہران: ایران کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھا کر طنزیہ آرٹ کے ذریعے امریکا پر طنز کیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے شمالی علاقے میں واقع تجریش اسکوائر میں ایک آرٹ انسٹالیشن میں اداکار کو ٹرمپ کا روپ دھارے مصنوعی جیل کی کوٹھڑی میں چہل قدمی کرتے اور کبھی بیٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بل بورڈ کی طرز پر بنائی گئی اس تنصیب پر درج ہے کہ ’یہ منظر نہ دیکھنا ایک جرم ہے‘ اس کے ساتھ دکھائے گئے دیگر پیغامات میں ایران کے جنوبی قصبے سرکیک میں ستمبر کے شروع میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔Iran sets up prison exhibit with Trump behind bars https://t.co/tOlXUQTjCc— The Gulag (@WelcomeTheGulag) October 22, 2026یہ آرٹ انسٹالیشن واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اشتعال انگیز عکاسی پیش کرتی ہے۔تہران کی 30 سالہ رہائشی فرزانہ عرب زادہ نے امید کا اظہار کیا ہے کہ طنزیہ آرٹ انسٹالیشن میں دکھایا گیا منظر حقیقت کا روپ دھار لے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کر کے جنگ شروع کی اور ایسا اقدام کیا جس نے ایرانی عوام کو مزید خراب حالات سے دوچار کیا ہے۔