لندن(22 اکتوبر 2026): برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا شاندار سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کے کسی سلطان کا 44 برسوں کے طویل عرصے بعد برطانیہ کا یہ پہلا باضابطہ ریاستی دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک انتہائی اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔اس پروقار موقع پر شاہ چارلس نے اپنے تہنیتی خطاب کے دوران امت مسلمہ کی معتبر کتاب صحیح مسلم سے ایک حدیث مبارکہ عربی زبان میں تلاوت کی، اور عمانی عوام کے بلند کردار، اخلاق اور مہمان نوازی کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔Britain’s King Charles III welcomed Oman’s Sultan Haitham bin Tariq on the first state visit in 44 years, praising Omani peace making efforts and quoting, in Arabic, a sacred text attributed to Islam’s Prophet Muhammad SAW.#KingCharles #Oman #UK #SultanHaitham #Diplomacy https://t.co/6ncSS3fu3G— Pakistan Economic Network (@NetPakistan) October 22, 2026بیان کی جانے والی حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ اگر ’تم عمان کے لوگوں کے پاس جاتے تو وہ نہ تمہیں گالی دیتے اور نہ تمہیں مارتے۔‘علاوہ ازیں، برطانوی بادشاہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے عمانی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے پرامن حل کے لیے عمان کی جانب سے کی جانے والی مسلسل سفارتی اور امن کوششوں کی پزیرائی بھی کی۔