کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے منگل کو کہا کہ ’نمّا میٹرو‘ بنگلورو کے روزمرہ کی زندگی کا ایک حصہ بن گئی ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کو ان کے کام کی جگہوں تک پہنچانے اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کر رہی ہے۔ شہر کے میٹرو نیٹورک کے 15 سال مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔ اس خاص موقع پر جاری بیان میں وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے نمّا میٹرو کے سفر پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2011 میں 6.7 کلومیٹر سے شروع ہوا نیٹورک آج 96.1 کلومیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ جو ایک نئے سفر کے طور پر شروع ہوا تھا، وہ آج بنگلورو کی زندگی کا ایک اٹوٹ حصہ بن گیا ہے۔15 Years of Namma Metro!Over the past 15 years, Namma Metro has transformed the way Bengaluru moves, growing from a 6.7 km stretch to a 96.1 km network that connects people and key destinations across the city.As we mark this milestone, we celebrate the thousands of everyday… pic.twitter.com/DSts5nl4no— CM of Karnataka (@CMofKarnataka) October 20, 2026وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے مطابق بنگلورو کے لوگوں کی زندگی میں میٹرو کی بڑی اہمیت ہے۔ روزانہ لاکھوں لوگ نمّا میٹرو سے سفر کر کام پر جاتے ہیں، اپنے خواب پورے کرتے ہیں اور روزمرہ کے کام نمٹاتے ہیں۔ ان کے یہ سفر ہی بنگلورو کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اب تک جو توسیع ہوئی ہے اسے آگے بڑھایا جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید قابل رسائی بنانا، روزانہ کے سفر کو آسان کرنا اور پورے شہر میں کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانا حکومت کا مقصد ہے۔دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر تنازعہ میں ایک شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر بیٹے سمیت گرفتارڈی کے شیوکمار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آنے والی نسلوں کے لیے بنگلورو بہتر طریقے سے جڑا رہے، یہ یقینی بنانا ضرروری ہے۔ نمّا میٹرو کی 15ویں سالگرہ پر وزیر اعلیٰ نے ان لاکھوں مسافروں کو مبارکباد دی، جن کے روزانہ کے سفر سے شہر چلتا ہے۔ واضح رہے کہ نمّا میٹرو 20 اکتوبر کو 15 سال مکمل کر رہی ہے۔ اس کا پہلا حصہ 20 اکتوبر 2011 کو شروع ہوا تھا، جو بیپن ہلی سے ایم جی روڈ تک تھا۔ اس وقت یہ نیٹورک صرف 6.7 کلومیٹر تھا، جو اب 83 اسٹیشنوں کے ساتھ 96.1 کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔’مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا نہ چلائیں‘، دہلی میں ٹرین اور میٹرو خدمات بند کرنے کی خبروں پر سپریم کورٹ ہوا سختفی الحال حکومت کی توجہ فیز 2 کے باقی حصوں کو مکمل کرنے پر ہے، جو شہر کے بڑے روزگار مراکز کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یلو لائن (آروی روڈ سے بوماسندرا وایا الیکٹرانک سٹی) اگست 2025 میں پوری طرح شروع ہو چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بنگلورو میٹرو کی تیزی سے توسیع ہو رہی ہے۔ فیز 2، فیز 3 اور توسیع کے نئے مجوزہ منصوبوں کام چل رہا ہے۔ موجودہ 96.1 کلومیٹر کا نیٹورک 2026 کے آخر تک 137.11 کلومیٹر اور 2027 کے آخر تک 175.55 کلومیٹر تک پہنچنے کی امید ہے۔