برطانیہ میں سمندری طوفان آسٹن نے تباہی مچادی، نظام زندگی متاثر

Wait 5 sec.

لندن: برطانیہ میں سال کے پہلے بڑے طوفان آسٹن نے تباہی مچادی، جس کے سبب نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا، شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ بھر میں موسم سے متعلق متعدد وارننگز جاری کردی گئی ہیں اور شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق طوفان آسٹن کے باعث ہواؤں کی رفتار80 میل فی گھنٹہ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ جنوب مغربی اور ساحلی علاقوں میں شدید طوفانی ہوائیں اور لہریں بلند ہورہی ہیں۔کارنوال میں طوفانی ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، متعددگاڑیاں متاثر ہوئیں، ساتھ ہی بجلی کی فراہمی متاثر رہی، 9 ہزار 251 گھر بجلی سے محروم ہوئے۔طوفان کے باعث کارنوال میں متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔طوفانی ہواؤں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی۔ فضائی کمپنی لوگن ایئر نے خراب موسم کے باعث 18 پروازیں منسوخ کردیں، برسٹل، مانچسٹر، نیوکے اور ایکسیٹر سمیت مختلف ہوائی اڈوں پر پروازیں متاثر ہوئیں۔طوفان آسٹن کے بعد ایک اور طاقتور طوفان ”بویلو“ بھی برطانیہ کی جانب بڑھنے لگا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان سے اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور شمالی انگلینڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں تیز ہواؤں کی زرد وارننگ جاری کی گئی ہے، نئے طوفان کے دوران ساحلی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 80 میل فی گھنٹہ پہنچنے کا امکان ہے۔تائیوان: سمندری طوفان کا خطرہ، اسکول بند، سیکڑوں پروازیں معطلبرطانیہ میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتے کے اختتام پر بھی موسم خراب رہے گا۔