ریاض ایئر اور السعودیہ کا پاکستان کے لیے اضافی پروازوں کا فیصلہ

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ اور ریاض ایئر نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش کے بعد پھنسے ہوئے مسافروں کی سفری سہولت کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ایئر بدھ 21 اکتوبر کو جدہ، لاہور اور جدہ، اسلام آباد جبکہ جمعرات 22 اکتوبر کو جدہ لاہور کے لیے اضافی پرواز چلائے گی۔رپورٹس کے مطابق السعودیہ نے دو اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پہلی پرواز بدھ 21 اکتوبر کو روانہ ہوگی جبکہ دوسری پرواز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ پروازیں پشاور اور اسلام آباد کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔ریاض ایئر کے مطابق یہ سہولت اُن مسافروں کے لیے دستیاب ہے جن کی پروازیں جاری فضائی سفری تعطل کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔دیگر ایئرلائنز کے ٹکٹ رکھنے والے وہ مسافر بھی ان پروازوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اس تعطل سے متاثر ہوئے ہیں تاہم یہ سہولت نشستوں کی دستیابی سے مشروط ہے۔ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال، نوٹم جاریریاض ایئر کے مطابق نشستیں چونکہ محدود ہیں اس لیے دلچسپی رکھنے والے مسافر مزید معلومات اور بکنگ کے انتظامات کے لیے ریاض ایئر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاکر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔