ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت نے ملازمین کو سنائی خوشخبری، دیوالی پر 5 فیصد ڈی اے دینے کا اعلان

Wait 5 sec.

ہماچل پردیش میں دیوالی سے عین قبل وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ ہماچل کی کانگریس حکومت نے ملازمین کو 5 فیصد مہنگائی بھتہ (ڈی اے) دینے کا اعلان کیا ہے، اور یہ رقم سبھی کے اکاؤنٹ میں یکم نومبر کو پہنچ جائے گی۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر وزیر اعلیٰ سکھو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دیوالی کے مبارک تہوار پر ہماچل پردیش کے سرکاری ملازمین کو یکم نومبر سے 4 فیصد مہنگائی بھتہ (ڈی اے) ملے گا۔ اس میں ہم بقایہ ایک فیصد ڈی اے بھی جوڑ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ملازمین کے اکاؤنٹ میں 5 فیصد ڈی اے کریڈٹ ہو جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی لکھا گیا ہے ’’حکومت کی طرف سے سبھی ملازمین اور افسران کو دیوالی کی پیشگی مبارکباد۔‘‘दीपावली के शुभ त्योहार पर हिमाचल प्रदेश के सरकारी कर्मचारियों को 1 नवंबर से 4 प्रतिशत महंगाई भत्ता (DA) मिलेगा। इसमें हम बकाया 1% DA भी जोड़ रहे हैं।कुल मिलाकर कर्मचारियों के खाते में 5% DA क्रेडिट हो जाएगा। सरकार की तरफ से सभी कर्मचारियों और अधिकारियों को दीपावाली की अग्रिम… pic.twitter.com/zoJkwlzkDo— Congress (@INCIndia) October 23, 2026’ایکس‘ پر کی گئی ایک دیگر پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ہماچل پردیش میں یکم نومبر کو کلاس-4 کے ملازمین کو 5 فیصد مہنگائی بھتہ (ڈی اے) ملے گا۔ ساتھ ہی ان کی پنشن اور بقایہ تنخواہ کے اضافی 10 ہزار روپے بھی ان کے بینک اکاؤنٹس میں بھیج دیے جائیں گے۔‘‘ اس خوش آئند قدم کی جانکاری دیتے ہوئے کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’عوام کی خدمت کرنے والی کانگریس حکومت کی کوشش ہے کہ سبھی ملازمین اپنے کنبوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار خوشی سے منائیں۔‘‘हिमाचल प्रदेश में 1 नवंबर को क्लास-4 के कर्मचारियों को 5% महंगाई भत्ता (DA) मिलेगा। साथ ही, उनकी पेंशन और पे एरियर के अतिरिक्त 10,000 रुपए भी उनके बैंक खातों में भेज दिए जाएंगे। जनता की सेवा करने वाली कांग्रेस सरकार की कोशिश है कि सभी कर्मचारी अपने परिवारों के साथ दीपावली का… pic.twitter.com/nV6XjaePEi— Congress (@INCIndia) October 23, 2026قابل ذکر ہے کہ ہماچل کے ملازمین کو دیوالی سے قبل ڈی اے دینے کی جانکاری وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست کے تقریباً 3.5 لاکھ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ڈی اے کے اعلان سے فائدہ ملے گا۔ انھوں نے ریاست کی معاشی حالت اور قرض سے متعلق اعداد و شمار بھی سامنے رکھے اور کہا کہ ’’سابق وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر کی قیادت والی حکومت نے 5 سالوں میں 43261 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ موجودہ حکومت نے 22 اکتوبر 2026 تک 37781 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ موجودہ وقت میں ہماچل پردیش پر مجموعی قرض 99564 کروڑ روپے ہو چکا ہے۔