بھارت: 100 سالہ تاریخی مسجد 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری

Wait 5 sec.

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی ریس کورس کی 100 سال پرانی تاریخی مسجد کو 6 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سال پرانی تاریخی مسجد بھارتی وزیراعظم مودی کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔رپورٹس کے مطابق حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے ایک بیان میں کہا کہ کیا مسلم عبادت گاہوں کے ساتھ اب یہی معمول بنتا جا رہا ہے؟ اگر قانونی طور پر تسلیم شدہ مسجد کو بھی تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو دوسری مساجد کے لیے کیا ضمانت باقی رہ جاتی ہے؟یاد رہے کہ ریس کورس مسجد 1977 سے سرکاری گزٹ میں وقف جائیداد کے طور پر درج اور تاریخی ورثے میں شامل ہے، مسجد نئی دلی میونسپل کونسل کے تاریخی ورثے کی فہرست میں بھی شامل ہے۔بھارتی مسلمانوں نے 600 سال قدیم شاہی مسجد شہید کرنے کی کوشش کیسے ناکام بنائی؟مسجد کے امام مولانا ہارون کے مطابق مرکزی حکومت کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے آئندہ ہفتے مسجد شہید کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اس حوالے سے مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔