افزودہ یورینیئم ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن رضائی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ جب تک واشنگٹن اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتا، امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ایران سے ایک گرام افزودہ یورینیئم بھی باہر نہیں لے جایا جائے گا۔محسن رضائی کے مطابق امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے لیے اقدامات کا آغاز ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد سے ہونا چاہیے۔ریاض ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بحال، نوٹم جاریاس سے قبل ایک موقع پر انہوں نے ایران کے افزودہ جوہری مواد کو ایک قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ملک کے اندر استعمال کرنے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔