والد کی قبر میں گرِ کر بیٹا ہلاک

Wait 5 sec.

قبر کا کتبہ گرنے سے بیٹا اپنے والد کی قبر میں جا گرا اور ہلاک ہو گیا۔برازیل میں 40 سالہ شخص ایک عجیب و غریب حادثے میں اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ اپنے والد کی قبر پر بنے پتھر کے اسٹرکچر پر بیٹھا تھا جو اس کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ نیچے قبر کے اندر جا گرا۔مذکورہ شخص دوست کی تدفین میں شرکت کے لیے قبرستان گیا تھا۔ وہ قبر کو ڈھانپنے والے پتھر کے اسٹرکچر پر بیٹھا لیکن وہ ڈھانچہ ٹوٹ گیا اور وہ نیچے قبر کے اندر جا گرا۔آواز سن کر وہاں موجود دیگر افراد مدد کے لیے دوڑے آئے اور صورتحال کا اندازہ ہونے پر ایمبولینس کو طلب کر لیا تاہم، موقع پر ہی اس شخص کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔برطانوی اخبار ‘میٹرو’ کے مطابق، یہ حادثہ بدھ 21 اکتوبر کو برازیل کی ریاست ایسپیریٹو سانتو (Espírito Santo) کے شمالی حصے میں واقع ‘ساؤ ہوزے میونسپل قبرستان’ (São José Municipal Cemetery) میں پیش آیا، جو ریو ڈی جنیرو سے تقریباً 400 میل شمال میں واقع ہے۔قبرستان کے ایک ملازم، نزارے براوین نے بتایا کہ مذکورہ شخص موٹر سائیکل پر آیا تھا اور اس نے پوچھا تھا کہ اس کے دوست کی تدفین کہاں ہوگی۔اس کے بعد اس نے اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور اپنے والد کی قبر کی طرف چلا گیا، جہاں یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔ پولیس اس واقعے اور موت کے حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔