انڈر-19 ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، خطاب کا دفاع کرنے اتریں گی ہندوستان کی بیٹیاں

Wait 5 sec.

انڈر-19 ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ 2027 کا انعقاد 21 جنوری سے بنگلہ دیش اور نیپال میں ہوگا۔ اس تیسرے ایڈیشن میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 41 میچ کھیلے جائیں گے۔ موجودہ چمپئن ہندوستان کو گروپ اے میں آئرلینڈ، نیپال اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 22 جنوری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گی، پھر 22 جنوری کو نیپال اور 26 جنوری کو آئرلینڈ کا سامنا کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان کو گروپ بی میں جگہ ملی ہے یعنی گروپ اسٹیج میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹکر نہیں ہوگی۔16 teams 41 matches The ICC Women's T20 #U19WorldCup 2027 fixtures are confirmed More ➡️ https://t.co/atd1WxBfo1 pic.twitter.com/qJm6ynKda4— ICC (@ICC) October 21, 2026مشترکہ میزبان نیپال 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا، جبکہ بنگلہ دیش پہلے روز یعنی 21 جنوری کو یو اے ای کے خلاف پہلا میچ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے دونوں میزبان ممالک کے 4 اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش میں چٹگاؤں کا بیر شریشٹھ شہید فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمٰن کرکٹ اسٹیڈیم اور سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میچوں کی میزبانی کریں گے۔ نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں واقع تریبھون یونیورسٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور اَپر مُلپانی انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ پر مقابلے کھیلے جائیں گے۔گروپ اسٹیج کے میچز 26 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں سپر 6 میں پہنچیں گی، جہاں انہیں 2 گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ دونوں گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ دونوں سیمی فائنل مقابلے 4 فروری کو چٹگاؤں کے بیر شریشٹھ شہید فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمٰن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر 5 فروری کو ریزرو ڈے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔ خطابی مقابلے کے لیے 7 فروری کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم شاہانہ انداز میں بنی ’چمپئن‘، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنوں سے دی شکستٹورنامٹ کے گروپسگروپ اے: ہندوستان، آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپالگروپ بی: جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، پاکستان، سامواگروپ سی: آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نائجیریا، یو اے ایگروپ ڈی: انگلینڈ، سری لنکا، امریکہ، اسکاٹ لینڈآئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے کہا کہ انڈر-19 ویمنز ٹی-20 ورلڈ کپ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کے مطابق 16 ٹیموں کی شرکت ویمنز کرکٹ میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹ ممالک کو بھی آگے بڑھنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔