مکہ معاہدے کے رکن ممالک کی میزبانی کھلے دل کے ساتھ کریں گے، اسماعیل بقائی

Wait 5 sec.

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران تہران میں چار ملکی اجلاس کے لیے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سیکیورٹی حکام کی میزبانی کر رہا ہے۔ علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد کا قیام ضروری ہے اور ایران مکہ معاہدے کے رکن ممالک کی میزبانی کھلے دل سے کرے گا۔پیر کے روز وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران تہران میں مکہ معاہدے کے رکن ممالک سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہے۔ اجلاس میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور ایران کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایران اپنی ملکی سلامتی کے دفاع کا حق بھرپور طریقے سے استعمال کرے گا۔ تمام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا ’’خطے اور بالخصوص خود اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے سے ہم پوری مستعدی اور بصیرت کے ساتھ صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘انتخابات میں شکست کا خوف، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے مخصوص الفاظ میں حمایتی بیان جاری کرنے کی درخواستاسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج ایران کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔ انھوں نے کہا ’’میرے خیال میں وہاں کوئی ’انتخاب‘ نہیں ہو رہا۔ وہاں مختلف دھڑوں کے درمیان ایک ایسی مسابقت جاری ہے جس میں ہر فریق دوسرے سے بڑھ کر بدنیتی پر مبنی کارروائیاں کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایسے افراد کے درمیان مقابلہ ہے جن کا بنیادی نعرہ یہ ہے کہ ’میں تم سے زیادہ جرائم اور قتل و غارت کر سکتا ہوں۔‘انھوں نے مزید کہا ’’ہمارے لیے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس حکومت کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں آتی ہے، جس کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ اس نے ہمارے خطے کو تشدد اور قتل و غارت گری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہ حکومت ’فالس فلیگ‘ کی کارروائیوں میں خاصی مہارت رکھتی ہے۔‘‘