امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا

Wait 5 sec.

جنوبی کیرولائنا: مقبولیت کم ترین سطح پر گرنے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں مخالف نعرے لگنا معمول بن گیا ہے، جنوبی کیرولائنا میں بھی الیکشن ریلی میں بدنظمی دکھائی دی اور شرکا نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ روز شمالی کیرولائنا میں بھی ایک انتخابی جلسے کے دوران بار بار شور مچانے اور نعرے بازی کرنے والے مخالفین کی جانب سے مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔اس پر ٹرمپ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ”لوزرز، لوزرز، لوزرز“ اور مظاہرین کو ”پاگل“ قرار دے دیا۔ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مظاہرین کو احتجاج کرنے کے لیے پیسے دیے گئے تھے، جب کہ ان کی تقریر کے دوران بعض شرکا نے بھی نعرے بازی کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔گرین وِل میں ہونے والے اس جلسے میں ریپبلکن پارٹی کے سینیٹ کے نامزد امیدوار مائیکل واٹلی بھی شریک تھے۔ یہ جلسہ انتخابی موسم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں منعقد ہوا۔جلسے کی ویڈیو میں ٹرمپ کا ردِعمل اور وہ مناظر دیکھے جا سکتے ہیں جن میں مظاہرین کو سیکیورٹی اہلکار باہر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مخالف نعرے لگانے والے افراد کو انتخابی ریلی سے باہر نکال دیا تھا۔امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں فوجی اڈوں پر موجودگی کم کرنے کا فیصلہصدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت انتخابی ریلی میں بدنظمی کی جا رہی ہے، انھوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابی ریلی میں احتجاج کرنے والوں کو پیسے دیے جاتے ہیں، ٹرمپ نے کہا ریلی میں احتجاج کرنے والے پاگل ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔