ریاض (24 اکتوبر 2026): سعودی سول ڈیفنس نے حوثی ملیشیا کے مکہ اور مدینہ کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنانے کا اعلان کر دیا۔سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا کے داغے گئے دونوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جن کا ملبہ مختلف علاقوں میں گرا۔بیان میں کہا گیا کہ تباہ شدہ میزائلوں کے کچھ حصے مکہ مکرمہ کی وادی المغمس میں گرے، جدہ گورنریٹ کے محلہ النزہہ میں بھی تباہ شدہ میزائلوں کا کچھ ملبہ گرا، طائف گورنریٹ کی وادی جلیل میں بھی ملبے کا کچھ حصہ گرا، رابغ گورنریٹ کے مرکز مستورہ میں بھی میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں ملبہ گرا۔سعودی سول ڈیفنس نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلیے منظور شدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا۔#الدفاع_المدني : سقوط شظايا اعتراض صاروخين باليستيين أطلقتهما الميليشيا الحوثية الإرهابية باتجاه منطقتي مكة المكرمة والمدينة المنورة. https://t.co/gV1ix7H29e— الدفاع المدني السعودي (@SaudiDCD) October 24, 2026