تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی چیک پوسٹ پر مبینہ فائرنگ کے واقعے کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کے ساتھ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کو ہیبرون کی ناکابندی اور مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے، اسرائیلی فوج پوری طاقت کے ساتھ کارروائیوں میں مصروف ہے۔امریکی افواج انجان علاقے میں داخل ہو کر اپنی موجودگی کیسے برقرار رکھیں گی؟ جنرل جوانیرپورٹس کے مطابق فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کے نام اسٹاف سارجنٹ رون یوناتھن اور سارجنٹ یووال شائی بتائے گئے ہیں۔