سنگاپور : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑے اضافے کے بعد 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.14 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 116 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.82 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر 27 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئی۔FOLLOW US ON ARY TUBEغیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت نہیں ہو رہی، جبکہ ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی سپلائی مزید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔