خلیج بنگال میں سمندری طوفان کا خطرہ، آئندہ 5 دن تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی وارننگ جاری

Wait 5 sec.

خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اتوار سے اگلے 5 دنوں تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔ وہیں تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں آندھی، طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔ چنئی محکمۂ موسمیات نے بلیٹن میں بتایا کہ 22 اکتوبر کو کومورین علاقے اور اس سے متصل جنوبی تمل ناڈو اور کیرلم کے اوپر بنا موسمی نظام 23 اکتوبر کی صبح 8 بج کر 30 منٹ تک جنوب مشرقی بحیرۂ عرب اور اس سے متصل لکشدیپ کے علاقے کی جانب بڑھ گیا تھا۔سطح سمندر سے تقریباً 1.5 کلومیٹر بلندی پر کیرلم سے ہوتے ہوئے شمالی تمل ناڈو کے ساحل کی جانب بڑھنے والی ایک فضائی ٹرف اس پورے علاقے میں بارش کو متاثر کر رہی تھی۔ ہفتے کے روز ترونیل ویلی اور کنیا کماری اضلاع کے بعض علاقوں کوئمبٹور، نیلگری اور تھینی پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آندھی، طوفان، آسمانی بجلی گرنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ایروڈ، سیلم، نمکل، کرور، تروچیراپلی، تینکاسی، مدورائی، ڈنڈیگل، ویردھونگر اور تروپور سمیت کئی دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی توقع تھی۔ چنئی اور اس کے پڑوسی اضلاع ڈیلٹا علاقے، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی بارش ہونے کا امکان تھا۔25 اکتوبر کو نیلگری، کوئمبٹور، تھینی، ڈنڈیگل، مدورائی، پیرمبلور، اریالور اور تروچیراپلی کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ شیوا گنگا، پڈوکوٹئی، رام ناتھ پورم، تروپتور، کرشن گری، دھرم پوری، ترووناملائی، ویلور اور رانی پیٹ کے ساتھ ساتھ کئی مغربی اور شمالی اضلاع میں بارش کے دوران آندھی، طوفان اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ چنئی، کانچی پورم، چنگل پٹو، تروولور، کڈلور اور کاویری ڈیلٹا کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے26 اکتوبر کو تیز بارش کے ایک اور دور کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران نیلگری، کوئمبٹور، تھینی، مدورائی، شیوا گنگا، رام ناتھ پورم اور پڈوکوٹئی کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ تنجاور، ترووارور، ناگ پٹنم، مئیلادوتھرائی، ایروڈ، سیلم، نمکل، کرور، تروپور، ڈنڈیگل اور ویردھونگر سمیت دیگر اضلاع میں بھی شدید بارش ہو سکتی ہے۔خلیج بنگال میں ہلچل، 11 ریاستوں میں تبدیلیٔ موسم کے آثار، کئی مقامات پر بارش اور طوفان کا الرٹتوتھکوڈی، پیرمبلور، اریالور، کلّاکوریچی، کڈلور اور ترووناملائی کے بعض علاقوں کے ساتھ ساتھ پڈوچیری اور کرائیکل میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ تمل ناڈو کے باقی حصوں میں 3 دنوں تک مختلف مقامات پر درمیانی بارش ہونے کے آثار ہیں۔ ماہی گیروں کے لیے 5 روزہ وارننگ اتوار سے شروع ہو کر جمعرات، 29 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ اس ہدایت کے تحت خلیج بنگال میں ممکنہ طور پر بننے والے موسمی نظام کے پیش نظر سمندر میں جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔