میگھن مارکل نے والد سے دوری کیوں اختیار کی؟ بڑا انکشاف

Wait 5 sec.

لندن: برطانوی شاہی خاندان سے وابستہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے والد تھامس مارکل سینئر کے خلاف بچوں سے متعلق جنسی استحصال کے مواد رکھنے کے الزامات سامنے آنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والی خبروں نے انہیں شدید پریشان کیا ہے اور ان کی ہمدردیاں ان بچوں کے ساتھ ہیں جنہیں ممکنہ طور پر نقصان پہنچا ہو۔رپورٹ کے مطابق میگھن کے والد 82 سالہ تھامس مارکل سینئر کے خلاف فلپائن میں مبینہ طور پر ایسے مواد کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔میگھن نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں بھی لندن کی میٹروپولیٹن پولیس اور شاہی خاندان کی سیکیورٹی سے متعلق خصوصی ادارے کو ایک خط بھیجا گیا تھا، جو بعد میں ان تک پہنچا۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ خط کس نے بھیجا تھا، اس میں کیا تفصیلات تھیں۔میگھن نے بتایا کہ والد سے دور رہنے اور اپنے بچوں سے ان کا رابطہ نہ ہونے دینے کا فیصلہ ان کے بقول بچوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حالیہ انکشافات کے بعد معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور بے قصور بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔واضح رہے کہ میگھن اور شہزادہ ہیری کی شادی 19 مئی 2018 کو ہوئی تھی۔ شادی سے تقریباً دو ہفتے پہلے تک میگھن کی خواہش تھی کہ ان کے والد انہیں رخصت کرکے تقریب میں لے جائیں، تاہم تھامس مارکل کی جانب سے پاپارازی کے لیے تصاویر بنوانے کے تنازع کے بعد منصوبہ تبدیل ہوگیا تھا۔شہزادی ڈیانا کی زندگی پر خفیہ فلم، کیا میگھن مارکل اہم کردار ادا کریں گی؟بعد ازاں انہوں نے دل کی تکلیف کا حوالہ دیتے ہوئے شادی میں شرکت سے معذرت کر لی، جس کے بعد اس وقت کے پرنس آف ویلز اور موجودہ بادشاہ چارلس نے میگھن کو تقریب میں لے جانے کی ذمہ داری ادا کی۔