امریکی افواج انجان علاقے میں داخل ہو کر اپنی موجودگی کیسے برقرار رکھیں گی؟ جنرل جوانی

Wait 5 sec.

تہران: پاسداران انقلاب کے سیاسی امور کے سربراہ جنرل یداللہ جوانی نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے والی دشمن افواج کے لیے ایرانی سرزمین قتل گاہ بن جائے گی۔پاسداران انقلاب کے سینئر جنرل یداللہ جوانی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج خطے میں پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، اگر وہ انجان علاقے میں داخل ہو گئیں تو پھر اپنی موجودگی کیسے برقرار رکھیں گی؟جنرل جوانی نے مزید کہا کہ امریکی افواج ایسے اقدام کے نتائج سے بہ خوبی واقف ہیں، دشمن نے بڑی غلطی کی تو ایران حملہ آور غیر ملکی فوجیوں کے لیے قتل گاہ بن جائے گا، غیر ملکی فوجی ایران میں داخلے کے لیے کوئی بھی راستہ اختیار کریں، انجام ایک ہوگا۔دریں اثنا، سینئر جنرل نے ایران میں قومی اتحاد اور یک جہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے داخلی سیاسی دھڑوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جو قوم کو درپیش چیلنجز کا ذمہ دار ایران، اس کے نظامِ حکومت اور مسلح افواج کو ٹھہراتے ہیں، جب کہ اس کے مخالفین کو ان کی ذمہ داری سے بری الذمہ قرار دیتے ہیں۔ایران نے منصوبہ بنا لیا، نشانہ کون بنے گا؟ اہم انکشافجنرل یداللہ جوانی نے کہا کہ بعض داخلی دھڑے ایرانی قوم کی قوت اور صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کی بہ جائے مسلسل ایران کے اداروں اور فوجی دستوں کو موردِ الزام ٹھہراتے رہے ہیں۔ ان کے بقول، یہ طرزِعمل عملاً ’’دشمن کو بری الذمہ قرار دینے‘‘ کا باعث بنتا ہے۔