8 جنگیں رکوائیں، پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا: ٹرمپ کا پھر شکوہ

Wait 5 sec.

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہرایا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے تباہ کئے گئے، دونوں ممالک کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو تجارت بند کردیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں، پھربھی مجھے نوبیل انعام نہیں دیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پاکستان اوربھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے، بھاری ٹیرف لگائیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ جنگیں رکوانے کیلئے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا، ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے مارکو روبیو کو بھیجیں گے۔امریکی افواج انجان علاقے میں داخل ہو کر اپنی موجودگی کیسے برقرار رکھیں گی؟ جنرل جوانیٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکا آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے۔